Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ترے نغمے دل میں اُترنے لگے - فاختہ

ترے نغمے دل میں اُترنے لگے

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 43 پسند: 0

ترے نغمے دل میں اُترنے لگے
جگنو پلکوں پہ ہیں جھلملانے لگے
چاندنی رات میں تجھ سے سرگوشیاں
خواب منظر ہیں دل میں جو بسنے لگے
لمس کی تیرے حدت سکوں دے گئی
وقت کے دھاگے جیسے سلجھنے لگے
تیری خوشبو سے سانسیں مہکنے لگیں
پھول گلشن میں دل کے ہیں کھلنے لگے
اس کی قربت کا جادو ہے چلنے لگا
زخم دل کے وفا آج سلنے لگے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید