Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پیار میں کیا ہے یار کا مطلب - فاختہ

پیار میں کیا ہے یار کا مطلب

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 50 پسند: 0

پیار میں کیا ہے یار کا مطلب
جیت میں ہی ہے ہار کا مطلب
جام پھر ہاتھ میں پکڑ لینا
پہلے سمجھو خمار کا مطلب
اے مرے ہمنوا مرے ہمدم
تو نے سکھلایا اعتبار کا مطلب
اس سخن گو کی نرم باتوں سے
سیکھا ہے اختصار کا مطلب
اُس نے جب مسکرا کے دیکھامجھے
آج سمجھی میں پیار کا مطلب
اب سمجھ آ گیا ہے مجھکو وفا
اصل میں انتظار کا مطلب
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید