Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہارنے کے اصول لکھوں گی - فاختہ

ہارنے کے اصول لکھوں گی

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 49 پسند: 0

ہارنے کے اصول لکھوں گی
اپنی وہ پہلی بھول لکھوں گی
خار کو خار ہی کہونگی میں
پھول کو صرف پھول لکھوں گی
اس خسارے کا ذکر ہے از بس
غم ہوئے جو وصول لکھوں گی
ایک خانہ جو اعتراف کا ہے
اُس میں ڈٹ کر قبول لکھوں گی
پھر وفا یہ بھی سوچتی ہوں میں
کیا یہ سب کچھ فضول لکھوں گی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید