Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ملے تو جیسے زمانہ بدل لیا تم نے - فاختہ

ملے تو جیسے زمانہ بدل لیا تم نے

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 51 پسند: 0

ملے تو جیسے زمانہ بدل لیا تم نے
محبتوں کا ترانہ بدل لیا تم نے
ابھی ابھی تو ملے ہو نظر نواز مجھے
یہ چند روز میں کتنا بدل لیا تم نے
محبتوں میں اسے معجزہ ہی کہتے ہیں
ہاں میرے کہنے پہ لہجہ بدل لیا تم نے
اسی لیئے تو کہا ہے مسافتوں کا امیں
سفر پہ نکلے تو رستہ بدل لیا تم نے
یہ سوچ کر میں خوشی میں ہوئی ہوں دیوانی
وفا کے کہنے پہ چہرہ بدل لیا تم نے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید