Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مجھ سے پیار کیجیے مجھ سے پیار کیجیے - فاختہ

مجھ سے پیار کیجیے مجھ سے پیار کیجیے

ثمینہ گل وفا غزلیات مطالعات: 44 پسند: 0

مجھ سے پیار کیجیے مجھ سے پیار کیجیے
دل کو بس مرے لیئے بے قرار کیجیے
دشت وحشت میںیونہی خود کلامی کس لیئے
دل بہار کیجیے ہم سے پیار کیجیے
تشنہ لب ہوں کسقدر دیکھیے مجھے ذرا
اپنی یاد میںمجھے اشکبار کیجیے
دل کی دھڑکنوں نے ہے کان میں یہ کہہ دیا
آپ پر یہ زندگی اب نثار کیجیے
جانتی ہوں میں وفا عشق تو عشق ہے
گر خطا ہے یہ تو پھر بار بار کیجیے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید