Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آؤ ہم تُم بھی ان گرتے پتوں میں چُھپ جائیں - فاختہ

آؤ ہم تُم بھی ان گرتے پتوں میں چُھپ جائیں

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 23 پسند: 0

آؤ ہم تُم بھی ان گرتے پتوں میں چُھپ جائیں
کئی دنوں کے بعد ملی ہیں شاخیں اور ہوائیں
۔۔۔
دُور دُور تک برس رہا ہے بارش کا سناٹا
سناٹے سے اُبھر رہی ہیں تیری میری صدائیں
۔۔۔
آج تو آنکھوں میں جلتے ہیں آنسو اور ستارے
آج کی شب تو تُم ہی بولو جاگیں یا سو جائیں
۔۔۔
نیم شبی اور نیم لباسی اس پر تری اُداسی
آج تو دل کہتا ہے تُجھ سے لپٹیں اور مر جائیں
۔۔۔
کیسی خوش منظر لگتی ہے اب کے رُت پُھولوں کی
جیسے لوگ ہوا میں زخمی ہاتھوں کو لہرائیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید