Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اب محبت کی تجارت چھوڑ دے - فاختہ

اب محبت کی تجارت چھوڑ دے

عامر زریں غزلیات مطالعات: 101 پسند: 0

اب محبت کی تجارت چھوڑ دے
بے وجہ ہم پر عنائت چھوڑ دے
راہ کو سنگ گراں سے پاک کر
پرعزم ہو اب نزاکت چھوڑ دے
پوچھ مت روح کی سیاحت کا بیاں
روح کی کرنا حفاظت چھوڑ دے
گر مٹے نہ بھوک بے گھر کی یہاں
صاحب زر تو سخاوت چھوڑ دے
قدرتی آفات نے بے بس کیا
کر دعا ان کی مزاحمت چھوڑ دے
دردِ انساں کا نہیں احساس گر
تو نمازیں اور امامت چھوڑ دے
قید کر بےشک پرندوں کو صیاد
ان کے بچوں کو مگر تو چھوڑ دے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید