Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
برسیں گے پھول شجر محبت سے دیکھنا - فاختہ

برسیں گے پھول شجر محبت سے دیکھنا

عامر زریں غزلیات مطالعات: 61 پسند: 0

برسیں گے پھول شجر محبت سے دیکھنا
اے اہل شہر سب کو محبت سے دیکھنا
بھر دے گی نعمتوں سے تیرا گھر وہ ذات پاک
مفلس کو گر تو نظر عنایت سے دیکھنا
ہر سو خزاں رسیدہ سے حالات ہوگئے
بے برگ درختوں کو حس خلوت سے دیکھنا
پھر کیا ہوا کہ نفرتیں درپیش ہیں تجھے
بے امتیاز بشر کو الفت سے دیکھنا
در پہ جھکا ہےکوئی تہی دست پھر اسے
عاجز کو نذر کرنا اسے عزت سے دیکھنا
دل میں مرے ہے تیری محبت کا معجزہ
دوری پہ مثل نجم تجھے حسرت سے دیکھنا
در پہ جھکا ہےکوئی تہی دست پھر اسے
عاجز کو نذر کرکے اسے عزت سے دیکھنا
دل میں مرے ہے تیری محبت کا معجزہ
دوری پہ مثل نجم تجھے حسرت سے دیکھنا
عامر خدا کے تجھ پہ بہت فضل و کرم ہیں
تو بھی سبھوں کو نظر عنایت سے دیکھنا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید