Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
​اک ہنر ہم کو شکیبائی کا وہ سکھلا گیا - فاختہ

​اک ہنر ہم کو شکیبائی کا وہ سکھلا گیا

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 4 پسند: 0

​اک ہنر ہم کو شکیبائی کا وہ سکھلا گیا
رفتہ رفتہ بے قراری کو سکوں سا آ گیا
​میرا مجرم معتبر بے مری سنتا ہے کہاں
کم نگاہی کا گلہ مجھ کو سزا دلوا گیا
​بد گمانی کے غباروں سے اُٹی ہے زندگی
پھر بھروسہ مجھ پہ کر کے اک کرم فرما گیا
​میں حدیثِ شوق بھی کیسے سناتا یار کو
وہ تو لوحِ دل سے اپنے نقش ہی لیتا گیا
​سونپ کر ذوقِ ضیا اہلِ جنوں کے ہاتھ میں
میں ہوا کی گود میں رکھ کر دیا اک آ گیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید