Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
​کوئی جب بھی بدلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں - فاختہ

​کوئی جب بھی بدلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 5 پسند: 0

​کوئی جب بھی بدلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
نئے سانچے میں ڈھلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
​یہ دستورِ زمانہ ہے اسے اب کے بدلنا ہے
کوئی جب چال چلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
​وہ میرا نام لے کر پھر کوئی اک نام لیتا ہے
یہ میرا دل مچلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
​تیری یہ چپ ترا لہجہ مجھے اکثر رُلاتا ہے
مرا دل جب سلگتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
​عدو کا ساتھ دے کر بھی مجھے وہ اپنا کہتا ہے
وہ دہری چال چلتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
​لہو کا دائمی موسم مجھے بے حس بناتا ہے
بھرا گلشن سلگتا ہے تو میں خاموش رہتا ہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید