Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
چاند کو جگانا ہے - فاختہ

چاند کو جگانا ہے

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 3 پسند: 0

چاند کو جگانا ہے
رات کو چھپانا ہے
​خاموشی کے لمحوں میں
کوئی گیت گانا ہے
​رات کے سرابوں کو
پانیوں میں لانا ہے
​آج اس کے سینے میں
دل نیا بنانا ہے
​وقت کے دریچے میں
جھانک کر بھی آنا ہے
​سچ اگر ہے آئینہ
آنکھ سے دکھانا ہے
​برف سے بدن میں اب
آگ کو لگانا ہے
​موت کے سوا سب کچھ
زندگی بنانا ہے
​راکھ ہو چکے چمن
پھر بھی گل کھلانا ہے
​زخم سارے سی کے اب
مسکراتے جانا ہے
​اپنی اس زمیں کو اب
چاند سا بنانا ہے
​ایک دن ستاروں تک
دھوپ کو سجانا ہے
​یاد کے شجر پہ جاں
پھول پھر کھلانا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید