Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آج اُس کا مسکرانا خوب تھا کیا خوب تھا - فاختہ

آج اُس کا مسکرانا خوب تھا کیا خوب تھا

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 3 پسند: 0

آج اُس کا مسکرانا خوب تھا کیا خوب تھا
یاد کا اک گھر بنانا خوب تھا کیا خوب تھا
​ساحلوں کی ریت پر اور لہروں کی خاموشی میں
نقشِ پا کو ڈھونڈ لانا خوب تھا کیا خوب تھا
​شام کی مہکی ہوا میں ہاتھ اُس کا تھام کر
چلتے چلتے گھر کو آنا خوب تھا کیا خوب تھا
​تتلیوں سی کھلکھلاتی وادیوں کی حور کا
میری بانہوں میں سمانا خوب تھا کیا خوب تھا
​چاندنی راتوں میں یادوں کی قبا کو اوڑھ کر
دل کی دنیا کو جگانا خوب تھا کیا خوب تھا
​دھوپ میں اشجار کے سائے تلے کچھ دیر تک
تیرا میرا بیٹھ جانا خوب تھا کیا خوب تھا
​بارشوں کی نرم بوندوں کی کھلی چھتری تلے
پنچھیوں کا اُڑ کے آنا خوب تھا کیا خوب تھا
​پھول چننا، بات کرنا اور تیرا دیکھنا
ایک پل میں اک زمانہ خوب تھا کیا خوب تھا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید