Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
درخت کٹ چکے بہت، ہوا بکھر چکی بہت - فاختہ

درخت کٹ چکے بہت، ہوا بکھر چکی بہت

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 27 پسند: 0

درخت کٹ چکے بہت، ہوا بکھر چکی بہت
حیات خاک و آب سے کلام کر چکی بہت
۔۔۔
یہ قربتیں یہ فاصلے یہ منزلیں یہ قافلے
مسافروں کی زندگی بگڑ، سنور چکی بہت
۔۔۔
گزر چکے کئی زماں، بنے مٹے کئی نشاں
یہ رہگزر تیرا انتظار کر چکی بہت
۔۔۔
دھوئیں میں سانس لے رہے ہیں کاروانِ روز و شب
لرز لرز کے زندگی کی لو اُبھر چکی بہت
۔۔۔
سزا کی اے طویل شب کوئی کرن نجات کی
زمیں کی خلقِ بے ثبات رب سے ڈر چکی بہت
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید