Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زمین کے جاگنے کے دِن ہیں - فاختہ

زمین کے جاگنے کے دِن ہیں

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 23 پسند: 0

زمین کے جاگنے کے دِن ہیں
گئے دنوں کی اُداس خُوشبو کا ماجرا لکھنے والی شاخیں
ہوائیں پہنے، بُریدہ سر ہیں
برہنہ پا ہیں
حیات کی سجدہ گاہ میں
آخری دُعا ہیں
فلک کے نیچے
جلی سیہ خاک کے لبوں پر
کرن کرن بیج ڈالتے
صُبحوں کے پرندے
ڈھلی ہوئی شب کے دائروں سے
گُزر رہے ہیں
سمندروں میں گُلاب کِھلنے کا ذکر سُن کر
مسافروں کا لباس پہنے
ہوائیں خوشبو کی جستجو میں نِکل پڑی ہیں
ستارے رنگوں کے دُھندلے پانی میں ٹوٹ کر گر رہے ہیں
لہروں میں مشعلیں تھرتھرا رہی ہیں
فضا کے مٹیالے آئینے سے
اُبھرتے چہروں میں سبز آنکھیں کُھلی ہوئی ہیں
صحیفے مٹی سے اُگ رہے ہیں
زمین کے جاگنے کے دن ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید