Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بچوں کا بین الاقوامی گیت - فاختہ

بچوں کا بین الاقوامی گیت

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 21 پسند: 0

بچوں کا بین الاقوامی گیت
عظیم لوگو!
ہمیں کھلونوں سے کھیلنے دو
ہماری ماؤں کو کارخانوں کی
چمنیوں کے دُھوئیں میں
تحلیل ہو کے
کھانسی کی سیڑھیوں سے
قدم، قدم۔۔۔ نیچے آتے دیکھو
کہیں سلگتے ہوئے دنوں میں
پگھلتی سڑکوں کی چھاتیوں پر
سیاہ بجری بچھاتے دیکھو
کہیں اندھیروں کی سلوٹوں میں
لرزتے ہاتھوں سے
جسم عُریاں چھپاتے دیکھو
عظیم لوگو!
ہمیں کھلونوں سے کھیلنے دو
ہمارے ابو کو جنگ کی آگ کے جہنم میں
بھیج کر تالیاں بجاؤ]
موت کا اجر جنتِ گم شُدہ بتاؤ
ترانے گاؤ!
ہماری ماؤں کے سر کی چادر
اُداس قبروں پہ ڈال آؤ!
عظیم لوگو!
عظیم لوگو!
ہمیں کھلونوں سے کھیلنے دو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید