Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بے چہرہ ہے بے حرف ہے تحریر ہماری - فاختہ

بے چہرہ ہے بے حرف ہے تحریر ہماری

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 27 پسند: 0

بے چہرہ ہے بے حرف ہے تحریر ہماری
ڈھونڈو گے کبھی خوابوں میں تعبیر ہماری
۔۔۔
خوشبو کو ہواؤں کو گرفتار کرو گے
ترتیب نہ دے پاؤ گے تصویر ہماری
۔۔۔
اِک پُھول کا مضمون ہیں ہم شاخِ ہوا میں
اِک شکل خرابی کی ہے تعمیر ہماری
۔۔۔
سر پھوڑو گے لفظوں کی فصیلوں سی کِسی دن
دہرانا پڑے گا تمہیں تقصیر ہماری
۔۔۔
کاغذ کا بدن اور ہَوا دشتِ بلا کی
کِس لمحے میں لکھی گئی تقدیر ہماری
۔۔۔
لکھا گیا دن رات کو محرابوں میں ہم کو
پہنائی گئی لمحوں کو زنجیر ہماری
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید