Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ترے خوابوں میں کھونا چاہتا ہوں - فاختہ

ترے خوابوں میں کھونا چاہتا ہوں

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 32 پسند: 1

ترے خوابوں میں کھونا چاہتا ہوں
میں لمبی نیند سونا چاہتا ہوں
۔۔۔
دئیے جلتے ہیں سائے ڈولتے ہیں
ہوا چلتی ہے رونا چاہتا ہوں
۔۔۔
کوئی نغمہ کہیں کوئی پرندہ
کہ میں آزاد ہونا چاہتا ہوں
۔۔۔
غُبارِ ہجر تیرے موسموں میں
جو کاٹا ہے وہ بونا چاہتا ہوں
۔۔۔
وہ رنگوں کا وہ خوشبو کا مسافر
میں اُس کے پاؤں دھونا چاہتا ہوں
۔۔۔
اُفق بے رنگ ہوتے جا رہے ہیں
کوئی سُورج ڈبونا چاہتا ہوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید