Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
شب ڈھل گئی، دریچہ کُھلا آسمان کا - فاختہ

شب ڈھل گئی، دریچہ کُھلا آسمان کا

نذیر قیصر غزلیات مطالعات: 25 پسند: 0

شب ڈھل گئی، دریچہ کُھلا آسمان کا
چمکا فضا میں تِیر اُفق کی کمان کا
۔۔۔
ظاہر ہُوا نشانِ سفر لوحِ آب پر
شاخِ ہُوا میں پُھول کھِلا بادبان کا
۔۔۔
میں خاکِ بے نوا تھا مگر میرے ہاتھ نے
کھولا عَلم فضاؤں میں حروف و بیان کا
۔۔۔
ہونا ہے تر بہ تر مُجھے اپنے ہی خُون میں
میں لفظِ تشنہ لب ہُوں کِسی داستان کا
۔۔۔
مُجھ سے ابد کے اونگھتے سناٹے جاگ اُٹھے
نوحہ تھا میں حیات کی فانی زبان کا
۔۔۔
بے ربط سا لِکھا ہُوا صفحاتِ خاک پر
قیصر کوئی صحیفہ ہُوں میں آسمان کا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید